سر دار غلام عباس ہی ضلع چکوال کے حقیقی مسیحا ہیں تحریک انصاف انکی قیادت میں کلین سویپ کر ے گی ۔چیئر مین تنویر احمد

سر دار غلام عباس ہی ضلع چکوال کے حقیقی مسیحا ہیں تحریک انصاف انکی قیادت میں کلین سویپ کر ے گی ۔چیئر مین تنویر احمد

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) مسلم لیگ ن کے چیئر مین ملک تنویر حیدر گفانوالہ کی امیدوار پی پی تیئس سر دار آ فتاب اکبر سے ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ۔چیئر مین تنویر حیدر گفانوالہ نے سردار گروپ کے روح رواں سر دار آ فتاب اکبر سے ملاقات کی جس میں انہو ں نے ن لیگ کو خیر آ باد کہہ کر سر دار غلام عباس کی قیادت میں تحریک انصاف میں شمولت کا اعلان کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ سر دار غلام عباس ہی ضلع چکوال کی ترقی کا نام ہے انہو ں نے اپنے ضلعی ناظمی کے دور میں ریکارڈ ترقی کام کروائے ہیں اور 2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف ضلع چکوال میں کلین سویپ کر ے گی اور سر دار گروپ کی شمولیت سے تحریک انصاف کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے اور مخالفین شکست کے ڈر سے اب آ پس میں یکجہتی کے اعلان کر تے پھر رہے ہیں لیکن اب شکست انکا مقدر بنے گی اور کامیابی تحریک انصاف کی ہو گی۔