سحری ،افطاری اور تروایح کے اوقات میں لوڈشیڈ نگ جاری ،نما زیوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ۔

سحری ،افطاری اور تروایح کے اوقات میں لوڈشیڈ نگ جاری ،نما زیوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) واپڈا حکام کا روزہ داروں کو ون پلس ون کے بونس جاری ،گرمی کی شدت میں اضافہ شہری سراپا احتجاج ۔تلہ گنگ ولاوہ سمیت گردونواح میں واپڈا حکام کی جانب سے گھنٹے کے بعد گھنٹہ کی بجلی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ،کئی روز تو پورا پورا دن ہی بجلی غائب رہتی ہے اور روزہ داروں کو گرمی نے آ ڑے ہاتھوں لے رکھا ہے اور واپڈا حکام کی بے رحمانہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ حکومت نے سحری وافطاری اور تروایح کے اوقات میں لوڈشیڈ نگ نہ کرنے کا حکم جاری کررکھا تھا لیکن ماہ رمضان میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے اور اکثر اوقات سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی بند کی جا تی رہی اور تروایح میں بھی یہی صورتحال رہی اور روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے ۔شہریوں نے اپیل کی ہے کہ خدارا کو ئی عوام کے حال پر رحم کھائیں اور بجلی کی طویل بندش سے نجات دلوائیں تا کہ ہم بھی سکھ کا سانس لے سکیں ۔