ہم ق لیگ کے ہاتھوں بیٹ کو یر غمال نہیں بننے دیں گے ۔سر دار منصور حیات ٹمن

ہم ق لیگ کے ہاتھوں بیٹ کو یر غمال نہیں بننے دیں گے ۔سر دار منصور حیات ٹمن

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) چیئر مین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہم ق لیگ کے ہاتھوں بیٹ کو یر غمال نہیں ہو نے دیں گے ،ایک لاکھ ووٹ کے دعوئے کرنے والے چوہدری پرویز الہی تحریک انصاف کی قیادت کی کیوں منت ترلے کر رہے ہیں ،ہم ڈٹ کر اپنا مقدمہ لڑیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار امیدوار حلقہ این اے 65سر دار منصور حیات ٹمن نے افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اسموقع پر فوزیہ بہرام ،ملک عابد تھوہا، حکیم نثار احمد سمیت دیگر قیادت موجود تھی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ق لیگ کھوکھلی جما عت بن چکی ہے اور جو جماعت ایک لاکھ ووٹرز ہونے کا اعلان کر تی ہے تو وہ پھر تحریک انصاف سے ووٹوں کی بھیک کیوں مانگتی ہے ۔چوہدری پرویز الہی نے اس حلقے سے دوبار الیکشن لڑ اور دس سالوں میں ایک بار بھی اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے نہیں آ یا۔سر دار منصور حیات ٹمن نے مزید کہا کہ ہم نے بنی گالہ جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے اور چیئر مین عمران خان اس فیصلے پر ضرور نظر ثانی کریں گے ہم کسی صورت بھی بیٹ کو ٹریکٹرکی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے اور اس حلقے میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا مقابلہ ہو گا ۔ ق لیگ مقبول جماعت ہو تی تو آ ج انہیں تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کی ضرورت پیش نہ آ تی۔