منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن آ پر یشن کیا جا ئے ،ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔ڈپٹی کمشنر چکوال

منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن آ پر یشن کیا جا ئے ،ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔ڈپٹی کمشنر چکوال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ڈی سی چکوال اور ڈپی او چکوال چوہدری ذوالفقار احمد لاوہ رمضان بازار پہنچ گئے ،اشیاءکی کوالٹی اور ریٹس چیک کیے ۔اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد ،اے ایس پی اکرام اللہ ،وائس چیئر مین آ صف نواز اعوان ودیگر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر اور ڈی پی او چکوال چوہدری ذوالفقار احمد نے رمضان بازار لاوہ میں باری باری تمام اسٹال پر جا کر اشیاءکی کوالٹی اور ریٹ لسٹ چیک کیں ۔رمضان بازار لاوہ میں شاندار انتظامات پر اے سی لاوہ کو شاباش دی اور ہدایت کی اشیاءکی کوالٹی مزید بہتر کی جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے حکم دیا کہ عام مارکیٹ میں بھی منافع خوروں پر چیک رکھیں جو بھی منافع خوری میں ملوث پایا جا ئے اسکے خلاف کاروائی کریں ۔ڈی پی او چکوال چوہدری ذوالفقار احمد کو سیکیورٹی کے حوالے سے اے ایس پی اکرام اللہ نے بریفنگ دی اور سیکیورٹی کے انتظامات پر ڈی پی او چکوال نے اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ مشکوک افرا دپر کڑی نظر رکھی جا ئے ۔