شہریار اعوان ہی ووٹ کا حقدار ہے ،مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ملک عاقل لاوہ

شہریار اعوان ہی ووٹ کا حقدار ہے ،مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ملک عاقل لاوہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) حلقہ پی پی چوبیس کے امیدواروں میں ووٹ کا حقدار صرف اور صرف شہریار اعوان ہی ہے جس نے قلیل عرصہ میں اپنی نمائندگی کا حق ادا کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ۔ان خیالا ت کا اظہار ملک عاقل لاوہ نے ایک بیان میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پی پی چوبیس کو ہمیشہ محرومیوں میں ہی دھکیلا جا تا رہا ، لیکن شہریار اعوان نے پی پی چوبیس کی کمان سنبھالتے ہی اپنی ذمہ داریاں ادا کر کے مخالفین کے بھی ہوش اڑا دئیے ہیں اور آ ج حلقے کے کونے کونے میں ترقیا تی کام زور وشور سے جاری ہیں۔عاقل لاوہ کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس اب شہریار اعوان کیخلاف منفی اور جھوٹے الزامات کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ،مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آ ئیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پا نی ہو جا ئے ۔عاقل لاوہ کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں حلقہ پی پی چوبیس سے شہریار اعوا ن کو ایک بار پھر شاندار کامیابی دلواکر اپنا حق ادا کر دیں گے ۔