اسسٹنٹ کمشنر لاوہ ذوالفقار احمد آج بچوں اور ملازمین میں عیدی تقسیم کریں گے ۔

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ ذوالفقار احمد آج بچوں اور ملازمین میں عیدی تقسیم کریں گے ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) اسسٹنٹ کمشنر لاوہ ذوالفقار احمد آ ج بچوں اور ملازمین میں عیدی تقسیم کریں گے ،انتظامات مکمل ۔بروز جمعرات کو اے سی لاوہ ذوالفقار احمد رمضان بازار میں آ نے والے بچے ، اے سی آ فس اور محکمہ ریونیو کے ملازمین میں عید ی تقسیم کریں گے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین نے اپنی ڈیوٹی نہا یت ہی ایمانداری اور دیانتداری کیساتھ نبھا ئی ہیں اور انکی شاندار ڈیوٹیوں کی بدولت لاوہ رمضان بازار میں آ نے والے وزٹرز نے بھی تعریف کی ہیں جس کا سہرا ان ملازمین کے سر جا تا ہے ۔اے سی کا مزید کہنا تھا کہ لاوہ کی حدود میں تمام غیر قانونی کاموں کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے جہاں کہیں بھی کوئی فرد بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے تو اس کیخلاف کاروائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے ۔