مخالفین وقت کا انتظار کریں سر دار ممتاز خان ٹمن کے سپاہی الیکشن میں وفا کی مثالیں قائم کر دیں گے ۔چوہدری نثار لاوہ

مخالفین وقت کا انتظار کریں سر دار ممتاز خان ٹمن کے سپاہی الیکشن میں وفا کی مثالیں قائم کر دیں گے ۔چوہدری نثار لاوہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) چیئر مین حکیم یاسر عزیز ،سابق امیدوار برائے چیئر مین چوہدری ارشد بکھاری اور چوہدری نثار احمد لاوہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حلقہ این اے 65کی عوام نے پہلے بھی تین بار سر دار ممتاز خان ٹمن کو منتخب کیا ہے اور انشا اللہ اس بار بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کر ے گی ،مخالفین کے پاس منفی اور جھوٹے الزام تراشیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اور سر دار ممتاز خان ٹمن نے حلقے این اے 65کے کونے کونے میں گیس ،بجلی ،ٹیلی فون ،ہسپتال ،روڈز سمیت دیگر ترقیا تی منصوبوں کے جال بچھا ئے ہیں ۔چیئر مین حکیم یاسر عزیز کا کہنا تھا کہ سر دار ممتاز خان ٹمن ہی حلقہ این اے 65کے مسیحا ہیں اور کامیابی انکا مقدر بنے گی ۔چوہدری ارشد بکھاری کا کہنا ہے سر دار ممتاز خان ٹمن کو حلقے کی عوام نے پہلے بھی تین بار منتخب کیا ہے اور انشا اللہ اس بار بھی کامیابی ہماری ہی ہو گی ۔چوہدری نثار لاوہ کا کہنا تھا کہ مخالفین جو مرضی کر لیں کامیابی سر دار ممتاز خان ٹمن کی ہو گی ۔