عوام نے موقع دیا تو پی پی تیئس کا نقشہ بدل دوں گا ۔امیدوار خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان

عوام نے موقع دیا تو پی پی تیئس کا نقشہ بدل دوں گا ۔امیدوار خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان

تلہ گنگ (امتیاز لاوہ سے) عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے آ خری روز بھی کاغذات نامزد گی جمع کروائے ہیں ۔سابق ضلع ناظم سر دار غلام عباس نے حلقہ این اے 64،خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان نے پی پی 23،ملک یاسر پتوالی نے حلقہ این اے 65اور پی پی 24کیلئے کا غذات جمع کروا دئیے ہیں ۔خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان نے بتایا ہے کہ الیکشن کا ہوم ورک شروع کر دیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ پی پی تیئس کی غیور عوام میرا بھرپور ساتھ دے گی ،میرا مشن حلقے کی تعمیر وترقی ہے اور عوام نے موقع دیا تو پی پی تیئس کا نقشہ بدل دوں گا ۔امیدوار خادم تلہ گنگ کا مزید کہنا تھا کہ پی پی تیئس کی عوام کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا تا رہا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو نے دیں گے اور حلقے کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔