تلہ گنگ ولاوہ مہنگا ئی کی لپیٹ میں ،منافع خور مافیاکا راج ،ڈی سی چکوال نوٹس لیں ۔

تلہ گنگ ولاوہ مہنگا ئی کی لپیٹ میں ،منافع خور مافیاکا راج ،ڈی سی چکوال نوٹس لیں ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) تلہ گنگ مہنگا ئی کا جن بوتل سے باہر ،سادہ لوح شہری لوٹنے لگے ،منافع خور مافیا کا راج نوٹس کون لے گا ،شہریوں کا سوال ۔تلہ گنگ عید الفطر قریب آ تے ہی تلہ گنگ ولاوہ کے بازاروں میں مہنگا ئی نے ڈیرے ڈال دئیے ،بازار میں جانے والے گا ہکوں کو دوکاندار منہ مانگے ریٹس پر چیزیں تھما رہے ہیں جو سادہ لوح شہری لینے پر مجبور ہیں اور کئی افراد میں تو اشیاءخریدنے کی سکت بھی نہیں رہی ہے ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ سبزی ،فروٹ اورگوشت فروشوں ،کریانہ اسٹور ،بیکریز اور سلک سنٹروں پر چیزیں خریدنے جائیں تو مہنگائی ہی مہنگائی کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور اگر رعایت کی درخواست کریں تو دوکاندار جھگڑ ے پر اتر آ تے ہیں اور دارزیوں نے بھی کپڑوں کی سیلا ئی کی ڈیمانڈاپنی منہ مانگی رکھ لی ہے ،معلوم ہوا ہے کہ تلہ گنگ ولاوہ میں ایک انداز کے مطابق عید پر ایک لا کھ افراد کپڑے سیلا ئی کرواتے تھے اس بار مہنگا ئی کی وجہ سے چالیس فیصد افراد نے کپڑوں کی سیلا ئی نہیں کروائی ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہنگا ئی کیخلاف ایکشن لے کر ہمیں ریلیف فراہم کیا جا ئے تا کہ ہم بھی عام شہریوں کی طرح عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں ۔