واپڈا حکام کی ہٹ دھرمیاں،علاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کر دی ،اے ایس پی اور ایس ڈی او کے مذکرات کامیاب ۔

واپڈا حکام کی ہٹ دھرمیاں،علاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کر دی ،اے ایس پی اور ایس ڈی او کے مذکرات کامیاب ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) واپڈاحکام کے ستائے ہو ئے علاقہ مکین روڈ پر نکل آ ئے ، بین الصوبا ئی شاہراہ بند ،مظاہرین کیساتھ اے ایس پی اکرام اللہ اور ایس ڈی او رورل کے مذکرات کے بعد روڈ کھول دی گئی ۔روزہ داروں نے تنگ آ کر بجلی کی طویل بندش کیخلاف اکوال کے مقام پر احتجاجا روڈ بلا ک کر دی ،پشاور سے کراچی تک جانے والی ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔روڈ بلاک کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی اکرام اللہ ،ایس ایچ او عبد الغفار بھٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین نے واپڈا حکام کیخلاف خوب بھڑاس نکالی اورنعرہ بازی کرتے رہے۔مظاہرین سے اے ایس پی اکرام اللہ اور ایس ڈی او واپڈارورل نے مذکرات کیے جس میں مظاہر ین کا کہنا تھا واپڈا والوں نے ہمارا جینا محال کر رکھا ہے اور واپڈاکا اڈہ اکوال کے مقام پر ہے جہاں سے سنگوالہ ،دھولر ،بلال آباد ،موگلہ ،ڈھوک ڈالی سمیت دیگر علاقوں کو بجلی ترسیل کی جا تی ہے اگر بجلی دھولر یا سنگوالہ خراب ہو تو اکوال سے بجلی منقطع کی جا تی ہے جسکی سزا اکوال کے علاقہ مکینوں کو کئی کئی گھنٹے بھگتنا پڑتی ہے اور ایک کمپلنیٹ آ فس بنا یا گیا ہیں اس میں تعینات لائن مین محمد سعید بھی بادشاہ بن گیا ہے جب بھی کوئی لنک اڑ جائے تو ہمیں کئی کئی گھنٹے موصوف کا انتظار کر نا پڑتا ہے اور فون اکثر اقات بند ہی ملتا ہے ، بلال آ باد اور موگلہ فیڈر کے لائن سپرڈنٹنڈ نٹ ساجد فاروق فیڈر زبند کر کے اپنے لاسسز پورے کرتے ہیںجسکی سزا ہمیں ہی بھگتنا پڑتی ہے آ خر کب تک ہمارے ساتھ یہ مذاق چلتا رہے گا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لائن مین محمد سعید اور لائن سپر ڈنٹنڈ نٹ ساجد فاروق کا فل فورا تبادلہ کیا جا ئے اور واپڈا اڈہ کو بھی کسی اور جگہ منتقل کی جا ئے گا ۔اے ایس پی اکرام اللہ نے واپڈا افسر کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی انکوائری کی جا ئے اور مظاہرین کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جا ئے ۔