ڈپٹی کمشنر چکوال اور ڈی پی او چکوال رمضان بازار تلہ گنگ پہنچ گئے ،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ۔

ڈپٹی کمشنر چکوال اور ڈی پی او چکوال رمضان بازار تلہ گنگ پہنچ گئے ،انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ڈپٹی کمشنرچکوال اور ڈی پی او چکوال کا تلہ گنگ رمضان بازار کا سرپرائز وزٹ ،خریداروں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ،ناقص اشیاءپرمقامی انتظامیہ کی سرزنش ۔تفصیلا ت ڈپٹی کمشنر چکوال اور ڈی پی او چکوال چوہدری ذوالفقار احمد اچانک رمضان بازار پہنچ گئے انہو ں نے اشیاءکی کوالٹی اور ریٹس چیک کیے ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او چکوال نے رمضان بازار میں موجود خریداروں سے اشیاءکی کوالٹی اور رٹیس کے حوالے سے بات چیت کی۔ڈی پی او چکوال کو اے ایس پی اکرام اللہ اور ایس ایچ او سٹی راجہ زوہیب نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور داخلی وخارجی راستوں کا معائنہ کروایا جس پر ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا ئے اور سیکیورٹی انتظامات میں کو تاہی برادشت نہیں کی جا ئے ۔ خریداروں نے رمضان بازار میں اشیاءکی ناقص کوالٹی اور اشیاءکی عدم فراہمی کے بار میں ڈی سی چکوال کو آ گا ہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے اشیاءکی کوالٹی اور عدم دستیابی پر مقامی انتظامیہ سے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اشیاءکی فراہمی اور کوالٹی کو یقینی بنایا جا ئے اور رمضان المبارک میں پنجاب حکومت کے احکامات کے عین مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور افسران اپنی ذمہ داری کو ذمہ داری سمجھے اور ڈیو ٹی میں کو تا ہی کسی صورت برادشت نہیں کی جا ئے گی عوام کو ریلیف فراہم کرنا میرا مشن ہے انشا اللہ پورا کر کے دم لو ں گا ۔