مو ضع بنجرہ کھائی سے 35سالہ شخص کی لاش بر آ مد ،ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

مو ضع بنجرہ کھائی سے 35سالہ شخص کی لاش بر آ مد ،ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) موضع بنجرہ کی کھائی میں گولیوں سے چھلنی لاش بر آ مد ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ۔تھا نہ لاوہ کی حدود مو ضع صادق آ باد کا رہا ئشی شوکت حیات کو نامعلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائر نگ کر کے قتل کر دیا اور لاش کھائی میں پھینک دی اطلاع ملتے ہی لاوہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ مقتول شوکت حیات دو روز قبل سعودی عریبہ سے وطن واپس آ یا تھا اور چار بچیوں کا باپ تھا ۔اے ایس پی اکرام اللہ نے بتایا ہے کہ مقتول شوکت حیات کے ملزمان کی کھوج کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور انشا اللہ جلد ہم اندھے قتل کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو جا ئیں گے ۔