نیو لاری اڈہ ہاﺅسنگ کا لونی مسائلستان بن گئی ،متعلقہ حکام غائب علاقہ مکین پریشان ۔

نیو لاری اڈہ ہاﺅسنگ کا لونی مسائلستان بن گئی ،متعلقہ حکام غائب علاقہ مکین پریشان ۔

تلہ گنگ (سروے رپورٹ بول تلہ گنگ ) نیو لاری اڈہ کی ملحقہ ہاﺅسنگ کالونی بے یارو مدد گار ،سڑکیں خستہ ،پارک اور گراﺅنڈ کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،نکاسی کا نظام درہم برہم ،متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ،نوٹس کو ن لے گا علاقہ مکینوں کی حال دہا ئی۔تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ نیو لاری اڈہ کے پاس گورنمنٹ کالونی کی حالت دن بدن ابتر ہو تی جا رہی ہے اور گلیاں ونالیاں کھنڈر بن گئیں اور نکاسی کا نظام درہم برہم ،گندہ پانی سڑک پر آ گیا ہے اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔رہائشیوں کیلئے حکومتی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کر کے پارک اور گراﺅنڈ بنوایا گیا تھا لیکن متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پارک بھی اب مٹی کا دھیڑ بن چکا ہے اور گراﺅنڈ کی چار دیواری کی انیٹیں بھی غائب ہو نا شروع ہو گئی ہیں ۔علاقہ مکین اپنی دکھ بھاری کہانیاں کئی بار اعلی حکام کو سنا چکے ہیں اور میڈیا نے بھی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا لیکن متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے اور دن بدن مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گورنمنٹ کالونی میں حکام کی جانب سے دی جانے والی سہولیات پر نظر دوڑئی جا ئے تو وہ بھی ناپید ہو چکی ہیں اور علاقہ مکین مسائل کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں اور متعلقہ حکام کے افسران اپنی ہی موج مستی میں مگن ہیں ۔علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کالونی میں نکاسی آ ب ،پارک اور گراﺅنڈ کی حالت درست کی جا ئے تا کہ ہم بھی بنیادی سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔