ملک ممتاز حیدر تھوہا کے پاس ٹکٹوں کی کمی نہیں ،ہمارا ٹکٹ عوام اور مخلص ساتھی ہیں ۔چیئر مین ملک سجاد حیدر

ملک ممتاز حیدر تھوہا کے پاس ٹکٹوں کی کمی نہیں ،ہمارا ٹکٹ عوام اور مخلص ساتھی ہیں ۔چیئر مین ملک سجاد حیدر

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ )ملک ممتاز حیدر رئیس آ ف تھوہا کو کسی ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہے ہمارے پاس ہر وقت الیکشن لڑنے کے آ پشن موجود ہیں،ایم این اے اور ایم پی اے ہم خودبناتے ہیں اور ہمارا ٹکٹ حلقے کی غیور عوام ہے،ہم پر بار بار دوستوں اور حلقے کی عوام کی جانب سے الیکشن لڑنے کا دباﺅ بھی ڈالا گیا ، جب دل چاہیا الیکشن میں ضرورحصہ لیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین ملک سجاد حیدر تھوہا نے وائس چیئر مین نواب تھوہا کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ملک ممتاز حیدر تھوہا کا حلقے میں اپنا نمایاں مقام ہے اور ہمارے پاس ہر وقت ٹکٹ موجود ہیں جب ہمارا دل چاہیا ہم الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔حلقے کی غیور عوام اور اپنے مخلص ساتھیوں پر ہمیں فخر ہے جب بھی ہم گھر سے نکلتے ہیں تو ہمیں ایک ہی سوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ ملک ممتاز حیدر تھوہا الیکشن میں حصہ لیں اور ہماری سپورٹ ممتاز حیدر تھوہا کیساتھ ہو گی ۔چیئر مین ملک سجاد تھوہا کا مزید کہنا تھا کہ ملک ممتاز حیدر کی شخصیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور ہم نے الیکشن لڑنا ہوا تو کسی سے سر ٹیفکیٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے حلقے کی عوام اور مخلص ساتھی ملک ممتاز حیدر تھوہا گروپ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔