مخالفین صبر کریں الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پا نی کا پانی ہو جائے گا ۔رکن پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ

مخالفین صبر کریں الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پا نی کا پانی ہو جائے گا ۔رکن پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) رکن پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ راجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے اور ہر طرف میاں نواز شریف کا نام گونج رہا ہے ،مخالف طاقتیں میاں برادران کی مقبولیت سے خائف ہو کر مختلف حیلے حربے استعمال کر رہی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی اور نہ ہی ہو ں گی ۔رکن پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اینڈ کمپنی آ ئے روز منفی اور جھوٹے الزامات لگا کر میاں نواز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کر رہی ہے لیکن ہر آ نے والے دن مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ کر رہاہے ۔میاں برادران نے اپنے دور اقتدار میں اربو ں روپے کے پروجیکٹ مکمل کیے ہیں اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا ہے اور آ ج کو نے کونے میں مسلم لیگ ن کا جھنڈا بلند ہوا ہے اور انتخابات میں مخالفین کو انکی حیثیت سے واضح کر دیں گے کہ وہ کتنے پانی میں ہیں ۔