تحریک انصاف کا کسی سے نہ اتحاد ہوا اور نہ ہو گا ،منفی خبریں بند کریں ۔سر دار منصور حیات ٹمن

تحریک انصاف کا کسی سے نہ اتحاد ہوا اور نہ ہو گا ،منفی خبریں بند کریں ۔سر دار منصور حیات ٹمن

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ق لیگ سمیت کسی جماعت کیساتھ تحریک انصاف کا اتحاد نہیں ہوا ،انتخابات میں بلے کے نشان پر امیدوار میدان میں اتریں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار ضلعی صدر سر دار منصور حیات ٹمن نے ایک بیان میں کیا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ منفی خبریں پھیلا کر کچھ عناصر اپنی مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انکی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی ۔تحریک انصاف ضلع چکوال میں مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور مخالفین کا مقابلہ کر نا جانتی ہے انشا اللہ انتخابات میں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور عوام کی نما ئندہ جماعت اب تحریک انصاف ہی ہے اسکے علاوہ کوئی جماعت عوامی مسائل حل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ضلعی صدر سر دار منصور حیات ٹمن نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنا پینل میدان میں اتر کر مخالفین کے خوابوں کا چکنا چور کرے گی اور عمران خان کا پیغام گھر گھر کونے کونے میں پہنچایا جا رہا ہے اور اب ہر طرف بلا ہی بلا نکلے گا ،شیر اب شیر نہیں رہا اب گیڈر بن چکا ہے ۔