اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے منافع خوروں کا جینا محال کر دیا ،عوام کا خیر مقدم ۔

اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے منافع خوروں کا جینا محال کر دیا ،عوام کا خیر مقدم ۔

تلہ گنگ (امتیاز لاوہ سے) اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کے اچانک چھا پے ،لاکھوں روپے کے جرمانے اور گیس ایجنسی سیل ،اہل علاقہ کا خراج تحسین ۔اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے چارج سنبھالتے ہی لاوہ ودگردونواح میں رولے ڈال دئیے اور منافع خوروں کیخلاف کاروائی کر تے ہو ئے متعدد دوکا نداروں پر لاکھوں روپے جرمانے کیے اور اشیاءکی کوالٹی کو بہتر بنانے کے احکامات دئیے ۔اے سی لاوہ نے ٹیم کے ہمراہ گیس ایجنسوں کا معائنہ کیا جس میں aغیر قانونی ری فلنگ کرنے والے گیس ایجنسی کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے اپنی نگرانی میں لاوہ رمضان بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں اشیاءکی کوالٹی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔اے سی لاوہ کے شاندار احکامات پر اہل علاقہ نے انکو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور منافع خوروں کیخلا ف کاروائی جاری رہے گی ۔