وائس چیئر مین نواب تھوہا کے بھائی ملک عابد تھوہا میدان میں ، تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع ۔

وائس چیئر مین نواب تھوہا کے بھائی ملک عابد تھوہا میدان میں ، تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) حلقہ پی پی چوبیس سے پی ٹی آ ئی کے ٹکٹ کیلئے ملک عابد تھوہا بھی میدان میں آ گئے ،سیاسی حلقوںمیں ہلچل شروع ۔سر دار گروپ کے وائس چیئر مین ملک نواب تھوہا کے بھائی ملک عابد تھوہا نے بھی حلقہ پی پی چوبیس کےلئے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے ۔ملک عابد تھوہا نے بتایا ہے کہ صوبا ئی نشست کیلئے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروا ئی ہے اور آ ئندہ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے ،پا کستانی قوم کی امید کی آ خری کرن اب عمران خان ہی ہیں اور انشا اللہ تحریک انصاف تاریخی کامیابی حاصل کر ے گی ۔ ملک عابد نے مزید کہا کہ میاں برادران نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ توڑے ہیں اور قائد عمران خان نے بیس سال کی طویل جدوجہد کے بعد میاں برادران کی کرپشن ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور کونے کونے میں عمران خان کا پیغام پہنچ رہا ہے اور قیادت نے مجھے پر اعتماد کیا تو انشا اللہ توقعات پر پورا اتروں گا ۔