مر سکتا ہو ںنواز شریف سے جدا نہیں ہو سکتا ،منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے بند کریں ۔ضلع چیئر مین طارق ڈھلی

مر سکتا ہو ںنواز شریف سے جدا نہیں ہو سکتا ،منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے بند کریں ۔ضلع چیئر مین طارق ڈھلی

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)ضلع چیئرمین ملک طارق اسلم ڈھلی نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے‘ اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا‘ اس ضمن میں پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد‘ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف میرے قائد ہیں، اور انہی کے ساتھ ہمیشہ وابستگی رہے گی۔ ضلع چیئرمین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک گھرانہ ہے جس کو توڑنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کی من گھڑت خبروں سے ان کی سیاسی ساکھ خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد اور یقین تھا، آج بھی ہے اورہمیشہ رہے گاانہوں نے کہا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں، مسلم لیگ چھوڑنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، کارکنان میڈیا میں چلنے والی ایسی خبروں پر کان نہ دھریں۔وہ پارٹی کے ساتھ آخری دم تک کھڑے ہیں،ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سیاسی یتیم ہیں جن کے پاس اس طرح کے ہتکھنڈوں کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا،میرا جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، لیڈرز پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں، محمد نواز شریف پر مشکل وقت ہے ان کا ساتھ چھوڑنے کا تصور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتا۔