لاوہ رمضان بازار سج گیا ،پنجاب کا ماڈل بازار بنا ﺅں گا ۔اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد

لاوہ رمضان بازار سج گیا ،پنجاب کا ماڈل بازار بنا ﺅں گا ۔اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد

لاوہ (ملک امتیاز احمد لاوہ) حکومت پنچاب کی پالیسی کے مطابق ویسے تو پورے پنجاب میں رمضان بازار لگائے جارہے ہیں ضلع چکوال کی دور آفتادہ اور پسماندہ تحصیل لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر لاوہ ذوالفقار احمد نے ایک شاندار اور خوب صورت رمضان بازار سجایا ۔ پہلے دن سے ہی رمضان بازار میں خریداروں کا کافی رش دیکھنے میں آیا۔ بچے، بوڑھے اور جوان سب اپنی ضرورت اور استطاعت کے مطابق رمضان بازار میں خریداری کرتے ہوئے نظر آئے۔ اور انہوں نے صحافی حضرات کو بتایا کہ رمضان بازار میں وافر مقدار میں ازاں نرخوں پر جملہ اشیاءموجود ہیں سیکورٹی کے اعلی انتظامات کیے گئے ہیں خواتین اور ضیف العمر افراد کے لیے الگ سے ایک کیبن بنایا تیا ہے رمضان بازار کو دل افروز سٹالوں اور پھول دار گملوں سے سجا یا گیا ہے عوام کی رہنمائی کے لیے ساونڈ سسٹم کا استقبال باقاعدگی سے جاری رہی ہے شکایت سیل قائم کیا گیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر لاوہ ذولفقار احمد نے کہا کہ کسی آدمی کو رمضان بازار کے بارے میں شکایت ہو یا کوئی رمضان بازار کی بہتری کے لیے تجویز دینا چاہے تو وہ ذاتی طورپر اور انکے سرکاری ٹیلی فون نمبر 0543-483483پر رابطہ کر سکتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ ہر آنے والے دن میں آپ کو رمضان بازار میں بہتری اور خوبصورتی نظر آئے گئی۔ آخر میں انہوں نے اہل لاوہ اور صحافی حضرات سے اپیل کی کہ وہ خصوص رمضان بازار اور عموماً تحصیل لاوہ کی بہتری کے لیے ان کے دست بازو ں بنے۔