عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی کوششوں سے پچنند میں قادیانیت دم توڑ رہی ہے۔مولانا عبید الر حمن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی کوششوں سے پچنند میں قادیانیت دم توڑ رہی ہے۔مولانا عبید الر حمن

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی کوششوں سے پچنند میں قادیانیت دم توڑ رہی ہے، ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تلہ گنگ امیر ومرکزی شوری کے ممبر مولانا عبید الرحمن انور نے گزشتہ دنوں اپنی رہائش گاہ پر منعقد ہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پچنند جو ایک بڑا کاروباری قصبہ ہے اس علاقے میں قادیانیوں نے اسلام کا لبادہ اوڑکر معصوم مسلمانوں کو اسلام سے دور کرنی کی مذموم کوشش کرتے رہے جس سے کئی معصوم مسلمان ان کے فریب میں آکر اسلام کی دولت سے محروم ہوگئے تھے لیکن مقامی افراد جن میں امتیاز حسین، مولانا محمد شریف،مفتی اللہ یار خان، حفیظ الرحمن وغیرہ شامل ہیں نے واقعات کی نزاکت کو جانتے ہوئے اس مسئلے کو اجاگر کیا جس کے نتیجے میں محمد اکمل نامی شخص نے قادیانیت سے برات کا اعلان کرکے دوبارہ دین اسلام قبول کیا۔ اس کے بعدمزید12 افراد نے بھی قادیانیت سے تو بہ کرکے اسلام قبول کیا۔اس موقع پرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تلہ گنگ اور لاوہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ ایم پی اے ملک شہریار اعوان ، خادم تلہ گنگ ملک فلک شیر اعوان ، چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی ،علماءاور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔