سر دار غلام عباس کے حق میں بیان بازی کرنے والوں کو بھی اب ن لیگ سے علیحدگی اختیارکرنی چاہیے ۔چوہدری ارشد بکھاری

سر دار غلام عباس کے حق میں بیان بازی کرنے والوں کو بھی اب ن لیگ سے علیحدگی اختیارکرنی چاہیے ۔چوہدری ارشد بکھاری

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) سابق امیدوار برائے چیئر مین چوہدری ارشد بکھاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سر دار غلام عباس کے حق میں بیان بازی کرنے والے اب کہاں غائب ہو گئے ہیں انکو بھی اب سر دار غلام عباس کیساتھ جانا چاہیے تھا ۔چوہدری ارشد بکھاری کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کے وفادار ساتھی سر دار ممتاز خان ٹمن ،سر دار ذوالفقار دلہہ اور میجر (ر) طاہر اقبال ہی ہیں اور آ ئندہ الیکشن میں میاں برادران کو 2013کی طرح 2018میں بھی کلین سویپ کر کے قومی اور صوبا ئی نشستیں پیش کریں گے ۔میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم ایک ہیں اور مخالفین کو ہم انکی حیثیت الیکشن میں واضح کر دیں گے ۔