رمضان المبارک میں اشیاءخورد نوش کی کوالٹی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ڈی سی چکوال

رمضان المبارک میں اشیاءخورد نوش کی کوالٹی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ڈی سی چکوال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں اشیاءخورد نوش کی کوالٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈی سی او چکوال ڈاکٹرغلام صغیر شاہد نے سستا رمضان بازارتلہ گنگ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ چوہدری عبدالماجد ،نائب تحصیلدار چوہدری طارق محمود نے رمضان بازار تلہ گنگ کے تمام سٹالوں کا معائنہ کرایاجہاںڈی سی او نے پھلوں،سبزیوں،دالوں ،گوشت اور دیگر اشیاءخوردنوش کی کوالٹی کو چیک کیا اور ان کی کوالٹی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔رمضان بازار تلہ گنگ میں تمام اشیاءبازار سے 10روپے سے لیکر 20روپے تک بازار سے کم قیمت دستیاب ہیں۔