تلہ گنگ شہراور گرد و نواح میں آوارہ اور بیمار کتوں کی بھرمار ،متعلقہ حکام نوٹس لے۔

تلہ گنگ شہراور گرد و نواح میں آوارہ اور بیمار کتوں کی بھرمار ،متعلقہ حکام نوٹس لے۔

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ شہراور گرد و نواح میں آوارہ اور بیمار کتوں کی بھرمار ،صبح و شام آوارہ کتے مختلف جگہوں پر ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں اور اسکولوں کی گزر گاہوں پر کھڑے نظر آتے ہیں ،اسکول جانے والے بچے خوف کی وجہ سے اپنا راستہ بھی تبدیل کر نے پر مجبور ،کتا مار مہم شروع کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہراوراس کے گرد ونواح آوارہ اور بیمار کتوںکی بھرمار ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ کتو ں کے کاٹنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان رونما نہ ہو جائے،صبح شام درجنوں کے حساب سے کتے ہر طرف منڈلاتے نظر آتے ہیں۔ آوارہ کتوں کی تعدادمیں غیرمعمولی اضافے سے شہریوں ،طلبہ اورطالبات خوفزدہ اورشدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں ،قبل ازیں ان کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے ۔