ڈاکٹرحمیداللہ ملک پی پی 24سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارہوں گے

ڈاکٹرحمیداللہ ملک پی پی 24سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارہوں گے

چکوال(نمائندہ بول تلہ گنگ) صدر متحدہ مجلس عمل،امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال محمد اشرف آصف پی پی 21 اورڈاکٹرحمیداللہ ملک پی پی 24سے جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے، ضلعی مجلس شوری کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق صدرمتحدہ مجلس عمل کی زیرصدارت ضلع چکوال کاایک اجلاس منعقدہواجس میں آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ، جن کے مطابق‘امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال محمد اشرف آصف پی پی 21 سے جب کہ سابق امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال ڈاکٹر حمید اللہ ملک پی پی 24سے امیدوار ہوں گے اورضلع چکوال میں سیاسی امور کی نگرانی بھی کریں گے۔