ڈاکٹرآفتاب حیات کی کارروائیاں ،متعددعطائیوں کے کلینک سیل

ڈاکٹرآفتاب حیات کی کارروائیاں ،متعددعطائیوں کے کلینک سیل

لاوہ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر کا لاوہ کا اچانک دورہ ،ایک کلینک سیل اور میڈیکل سٹورز چیک کیے ۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر آ فتاب حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جاری عطائیوں کیخلاف مہم میں لاوہ کا اچانک دورہ کیا جس میں انہو ں نے ایک کلینک سیل کر دیا جو محکمہ صحت کے قوانین کے مطابق نہیں چل رہا تھا ۔لاوہ میں میڈیکل سٹوروں کا بھی معائنہ کر تے ہو ئے ادویات کی کوالٹی ،کاغذات اور صفا ئی چیک کی ۔میڈ یکل اسٹوروں کے مالکان کو ہدایت کی کہ میڈیسن کی کوالٹی اور صفا ئی کو مزید بہتر کیا جا ئے اور آ نے والے مریضوں کو کوالٹی والی ادویات فراہم کی جا ئیں ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر آ فتاب حیات نے واضح کیا کہ جو بھی انسانی جانوں سے کھیلے گا اسکو کسی صورت معافی نہیں ملے گی اور محکمہ صحت کے قوانین کی جو بھی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف کاروائی ہو گی۔