سردارفیض ٹمن نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے درخواست دے دی

سردارفیض ٹمن نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے درخواست دے دی

تلہ گنگ(نمائندہ بول تلہ گنگ) سردارفیض ٹمن نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے درخواست دے دی، تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردارفیض ٹمن نے گزشتہ دنوں تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدرعامرکیانی سے ملاقات کی اوراین اے 65کے لئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دی ، واضح ہوکہ سردارفیض ٹمن ان مسلم لیگی ایم این ایزمیں سے ہیں جنہوں نے جعلی ڈگری کے سبب قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے دیاتھا۔ اب انہوں نے ٹکٹ کی درخواست کے ساتھ پارٹی سے وفاداری کاحلف نامہ بھی جمع کرادیاہے۔