آنے والے عام انتخابات میں نئی تارےخ رقم کرےں گے، حافظ عماریاسر

آنے والے عام انتخابات میں نئی تارےخ رقم کرےں گے، حافظ عماریاسر

تلہ گنگ(نمائندہ بول تلہ گنگ) مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت نے چند مہینوں میں مسلسل کئی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر مہنگائی کے بم بر سائے ہیں لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری، بد امنی اور مہنگائی سمیت کسی بھی اہم ایشو پر مسلم لیگ ن کی حکومت قابوپانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ،اےک ماہ کے قلےل عرصہ مےں پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں7 روپے فی لیٹر اضافے کا بوجھ مہنگائی کے چنگل میں پھنسے عوام کے لیئے ناقابل برداشت ہے ، مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ عمار یاسر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ان کی کارکردگی صفر سے بھی نیچے ہے لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کا دعویٰ کرنے والے آکردیکھیں ابھی بھی کئی پسماندہ علاقوں مےں بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈ شےڈنگ جاری ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ ق اےک عوامی جماعت ہے جو صحےح معنوں مےں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے چوہدری پرویز الہی کا دور حکومت ضلع چکوال کی ترقی کا ایک سنہرا باب ہے 2018کے عام انتخابات کی الےکشن مہم کے دوران ہم نئی تارےخ رقم کرےں گے، ہم نے تلہ گنگ میں خدمت کی سیاست کو نہ صرف رواج دیا بلکہ عوام کے مسائل حل کر نے کے حوالے سے جتنے اقدامات اپنے دور میں کئے ، عوام کو ہر شعبے میں ریلیف مہیا کیا ہے اس کی مثال کوئی دوسرا نہیں پیش کر سکتا ۔