مخالفین بو کھلا ہٹ کا شکار، سر دار غلام عباس ن لیگی ہیں اور رہیں گے الیکشن شیر کے نشان پر لڑیں گے۔ملک فیروز دودیال

مخالفین بو کھلا ہٹ کا شکار، سر دار غلام عباس ن لیگی ہیں اور رہیں گے الیکشن شیر کے نشان پر لڑیں گے۔ملک فیروز دودیال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سابق ضلع ممبر کو نسل ملک فیروز دودیال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق ضلع ناظم سر دار غلام عباس کیخلاف سوشل اور پر نٹ میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور مخالفین ایسے خبریں لگواکر اپنے دلوں کو توتسلی دے سکتے ہیں لیکن اپنے مشن میںکامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ سر دار غلام عباس مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں اور رہیں گے ۔آ ئندہ انتخابات میں ضلع چکوال کے کسی ایک حلقے سے شیر کے نشان پر الیکشن میں حصہ بھی لیں گے ۔ملک فیروز دودیال کا کہنا تھا کہ پارٹی کی پیٹھ میں چھرے گھوپنے والے یہ وہی افراد ہیں جنہو ں نے ضلع چیئر مینی کے الیکشن میں چھرے گھونپے تھے آ ج وہی خود کو مسلم لیگی کہلواتے ہو ئے اپنے گربیانوں میں جھانک لینا چاہیے ۔سر دار غلام عباس مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں ہم انشا اللہ مل کر الیکشن میں حصہ لے کر انہی عناصروں کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔سابق ضلع ممبر کونسل کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کا مقابلہ اپوزیشن جماعتیں تو نہیں کر سکتی یہی پارٹی کے ووٹوں سے منتخب ہو نے والے منفی بیان بازی کر کے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں جسکا پارٹی قیادت کو نوٹس لینا ہو گا ورنہ ایسے ہی حالات رہے تو پارٹی کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے ۔