پچنند مسلح افراد کی فا ئرنگ ،ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی ،ملزمان فرار ۔

پچنند مسلح افراد کی فا ئرنگ ،ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی ،ملزمان فرار ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) موضع پچنند مسلح افراد کی فائر نگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ،ملزمان فرار ہو گئے۔بروز جمعہ کو دن کے وقت موضع پچنند ٹا ئمنگ کے تنازعہ پر مسلح افراد نے اند ھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ارشد نامی ساکن پچنند جا ںبحق ہو گیا اور کا مران نامی شدید زخمی ہو گیا ۔ملزمان کی فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف سناٹا چھا گیا ۔ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔معلوم ہوا ہے کہ مو ضع پچنند میں عرصہ دراز سے ٹائمنگ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا اور متعدد بار لڑائی جھگڑے بھی ہو ئے اور مقدمات بھی درج ہیں بالا آ خر ٹا ئمنگ تنازعہ ایک شخص کی جان نگل ہی گیا ۔