وائس چیئر مین آ صف نواز اعوان کی کاوش ،واٹر سپلائی کیلئے اکیس لاکھ کی گرانٹ منظور ،اہل علاقہ کا خراج تحسین۔

وائس چیئر مین آ صف نواز اعوان کی کاوش ،واٹر سپلائی کیلئے اکیس لاکھ کی گرانٹ منظور ،اہل علاقہ کا خراج تحسین۔

لاوہ (امتیاز احمد لاوہ سے )ملک محمد آصف وائس چیر مین میونسپل کمیٹی لاوہ کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے واٹر سپلائی لاوہ کے لیے 21لاکھ گرانٹ جاری اہل لاوہ میں خوشی کی لہر۔تفصیلات کے مطابق ملک محمد آصف وائس چیرمین میونسپل کمیٹی لاوہ جو واٹر سپلائی لاوہ میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے کافی عرصہ سے کوشاں تھے انکی کوشش رنگ لائی اور حکومت پنچاب نے 21لاکھ کی خطیر رقم جاری کر دی مذکورہ رقم کے ٹینڈر 28مئی کو ہو رہے ہیں 21لاکھ کی رقم واٹر سپلائی لاوہ پر خرچ کونے سے لاوہ شہر کو پانی کی سپلائی بہت بہتر ہو جائے گی اور اہل لاوہ کو گرمیوں میں پانی جیسی بنیادی سہو لت وافر مقدار میں میسر ہوگئی۔