پٹرولنگ پوسٹ بھون کی کاروائی،تین ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب بر آ مد مقدمہ درج ۔

پٹرولنگ پوسٹ بھون کی کاروائی،تین ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب بر آ مد مقدمہ درج ۔

چکوال(نما ئندہ بول تلہ گنگ)پٹرولنگ پوسٹ بھون کی بڑی کاروائی،گاڑی میں شراب لے کر جاتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، پٹرولنگ پوسٹ بھون پر تعینات اے ایس آئی محمد عرفان چوہدری نے اپنی ٹیم ملک سجاد و چوہدری قاسم، عدیل ملک کے ہمراہ پٹرولنگ پوسٹ بھون کے سامنے ناکہ بندی کر کے گاڑی میں شراب لے کر جاتے ہوئے ندیم احمد ولد راجہ منیر ساکن سلوئی ،محمد عمران ولد منصب خان ساکن ارڑ، حسنین عباس ولد مظہر حسین ساکن تین مرلہ سکیم کو گرفتار کر کے تھانہ کلرکہار پولیس کے حوالے کر دیا، عوامی وسماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔