دو مختلف حادثات میں اسکول طلباءسمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔

دو مختلف حادثات میں اسکول طلباءسمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) دو مختلف حادثات میں اسکول طلباءسمیت 9افراد زخمی ہو گئے ۔پہلا حادثہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کے قریب پیش آیا جہاں کوٹ شمس کے رہائشی اسکول طلباءکیری وین میں اسکول کےلئے آرہے تھے کہ کوٹ قاضی کے قریب تیز رفتار کار نے کیری وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چھ اسکول طلباءزخمی ہو گئے جنہیں نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔دوسرا حادثہ بھی تلہ گنگ میانوالی روڈ پر بلال آباد کے قریب پیش آیا ۔جہاں رکشہ اور ہائی ایس وین میں ٹکر ہو گئی ۔جس میں ہائی ایس سوارتین افراد رمضان ،رفیق اور میکائیل سکنائے فیصل آبادشدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں سٹی اسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا ۔