آ ئندہ الیکشن میں میدان کھلا نہیں چھوڑوں گا ،عوامی رابطہ مہم کا آ غاز کر دیا ہے ۔سابق رکن قومی اسمبلی سر دار فیض ٹمن

آ ئندہ الیکشن میں میدان کھلا نہیں چھوڑوں گا ،عوامی رابطہ مہم کا آ غاز کر دیا ہے ۔سابق رکن قومی اسمبلی سر دار فیض ٹمن

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) سابق رکن قومی اسمبلی سر دار فیض ٹمن کی حلقے میں دھواں دھار انٹری ،عوام کی جانب سے بھرپور ویلکم کیا جا نے لگا ، میدان کھلا نہیں چھوڑوں گاوقت آ نے پر اعلان کروں گا ،سابق ایم این اے ۔آ ئندہ الیکشن کی تیاری کیلئے سر دار فیض ٹمن نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے اور عوام کی جانب سے انکا بھرپور استقبال کیا جا رہا ہے ۔حلقہ این اے 65میں اپنے ووٹروں ،سپوٹروں اور سرکردہ شخصیات سے سابق ایم اےن اے سر دار فیض ٹمن ملاقاتیں کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر انکے حامی بھر پور متحرک ہو چکے ہیں ۔سابق رکن قومی اسمبلی سر دار فیض ٹمن نے بتایا ہے کہ عوامی رابطہ مہم زور وشور سے جاری ہے اور اس سے قبل بھی حلقے کے دوستوں اور سپوٹروں سے رابطے میں تھا ہر موقع پر دوستوں نے میرا ساتھ بڑھ چڑھ کر دیا جسکا میں مشکور ہوں اور رہوں گا۔انہو ں نے مزید کہا کہ حلقے کی عوام کی محرومیاں جا کر دیکھتا ہو ں تو آ نسو نکل آ تے ہیں میں نے اپنے دور اقتدار میں میگا پروجیکٹ دئیے تھے اور حلقے کی پسماندگی کیلئے اپنا مثبت رول ادا کیا تھا اب لوگ آ بیتی سناتے ہیں تو منتخب ممبران کی کارکردگی پر افسوس ہی ہو تاہے ۔