ضلع چیئر مین طارق اسلم ڈھلی نے وعدہ ایفا کر دیا ، ختم نبوت چوک کا نوٹیفکیشن جاری ۔

ضلع چیئر مین طارق اسلم ڈھلی نے وعدہ ایفا کر دیا ، ختم نبوت چوک کا نوٹیفکیشن جاری ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جے یو آئی (ف) کے مطالبے پر ضلعی چیئر مین ملک طارق اسلم نے ترحدہ چوک کا نام ختم نبوت چوک سے منسوب کرکے سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔اس بات کا اعلان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جامعہ عثمان ابن عفان تلہ گنگ میں اظہار تشکر کی تقریب میں مولانا عبیدالرحمن انور نے کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے ملک شہریار اعوان،چئیرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی،ملک فلک شیراعوان،ضلعی امیر جے یو آئی (ف) قاری زبیراحمد اعوان،مولانا اخلاق احمد ،یوسی چئیرمین ملک ریاض اعوان،قاضی عبدالقادر،ملک ارشد اعوان ،چوہدری عبدالجبار ،ڈاکٹر محبوب حسین جراح،ملک عارف ادلکہ مفتی اسد محمود ،مولانا نورمحمد آصف ،ملک طارق ایڈووکیٹ،سمیت علاقہ بھر سے علماءاکرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔مولانا عبیدالرحمن انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ چئیرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم نے سالانہ ختم نبوت کانفرنس پچنند میں کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کردیاہے ۔ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر واقع ترحدہ چوک جس کی محکمہ مال و دیگر محکمہ جات میں باضابطہ کوئی نام اندراج نہیں تھا یہ چوک ڈھرنال، سکا اور لیٹی کے تین اطراف کا جنکشن تھا جس پر جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن گزشتہ روز چیئرمیںن ضلع چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی نے جاری کردیا ہے مزید انہوں نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے پچنند میں ختم نبوت کے دفاع کے لئے بھرپور جدوجہد کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ا ،عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے ،عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے اس عقیدے کیخلاف مسلمان کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے ، قانون تحفظ ختم نبوت ہمارے اکابرین نے قر بانیاں دے کر بنایا تھا اس کا تحفظ کر نا ہماری اولین ذمہ داری ہے،عقیدہ ختم نبوت کیلئے کام کر نے والے ہی شفاعت رسولﷺ کے حقدار بنیں گے انہوں نے کہا کہ علماءاور عوام عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ارض پا کستان کی دفاع کیلئے ہر قر بانی دینے کیلئے تیار ہیں۔