لیٹی کھیتوں سے فیلئر نام کے پرزے بر آ مد ،اے ایس پی اکرام اللہ موقع پر پہنچ گئے ۔

لیٹی کھیتوں سے فیلئر نام کے پرزے بر آ مد ،اے ایس پی اکرام اللہ موقع پر پہنچ گئے ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)تھا نہ ٹمن کی حدود لیٹی میں کھیتوں سے طیاروں میں استعمال ہونے والے فیلئر نام کے متعدد پرزے برآمد، اطلاع ملتے ہی اے ایس پی اکرام اللہ بھا ری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔بروز جمعہ کو مقامی افراد نے کھیتوں میں پڑے لوہا کے مختلف پرزے دیکھے تو فورا انتظامیہ کو اطلاع دی جس پر پولیس ،تحصیل انتظامیہ اور سو ل ڈیفنس چکوال نے موقع پر پہنچ کر کھیتوں میں پڑے پرزوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ،ملنے والے پرزوں کی تعداد تین بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پرزے ایئر فورس طیاروں میں استعمال ہوتے ہیں، فیلئر فائر کئے گئے میزائل کو ناکام بنانے کےلئے چھوڑے جاتے ہیں۔فیلئر ملنے سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ اے ایس پی اکرام اللہ کی زیر نگرانی پولیس فورس اور ائیر فورس حکام نے موقع پر پہنچ کر فیلئر کو قبضے میں لے لیا۔ ذرائع سے یہ بات بھی معلوم ہورہی ہے کہ چند روز قبل ایک شخص فیلئر کو گھر لے گیا جہاں اس میں آگ بھڑک اٹھی تو وہ جھلس کر زخمی ہو گیا، راولپنڈی میں ابھی تک زیر علاج ہے۔