ڈیرہ سلطان پر سیلم ا قبال گروپ کا اکٹھ ،دس مئی کے جلسے پر مشاورت ،اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔

ڈیرہ سلطان پر سیلم ا قبال گروپ کا اکٹھ ،دس مئی کے جلسے پر مشاورت ،اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) ڈیرہ سلطان پر سیلم اقبال گروپ کا اکٹھ ،دس مئی کو میاں محمد نواز شریف کے جلسے پرطویل مشاورت ، سرکرد ہ شخصیات کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال نے کہا کہ دس مئی کو ہم نے ثابت کر نا ہے کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور انشا اللہ رہے گا ،مخالف طاقتیں جتنا مرضی زور لگا لیں کامیابی میاں محمد نواز شریف کی ہو گی ۔تلہ گنگ ولاوہ سے مسلم لیگیوں کے تاریخی قافلے ہی ثابت کریں گے کہ ہم مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کیساتھ کھڑے ہیں اور ہم نے قیادت کو واضح پیغام دینا ہے کہ ہماری محبت میں کوئی کمی نہیں لا سکتااور کوئی مائی کا لال بھی ہمیں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے دور نہیں کر سکتا ۔خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان نے کہا کہ تلہ گنگ ولاوہ کی عوام پہلے بھی ثابت کر چکی ہے اور کر تی رہے گی کہ ہم قائد میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہےں اور مخالفین کے پاس منفی پروپیگنڈوں اور جھوٹے الزامات کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ،تلہ گنگ ولاوہ کی عوام سے جو ملک شہریار اعوان کے الیکشن میں وعدے کیے تھے انکی تکمیل کی جا رہی ہے اور ہم نے دس مئی کو تاریخی قافلے کے ہمراہ چکوال جلسہ گاہ پہنچ کر ثابت کرنا ہے کہ تلہ گنگ ولاوہ میں شیر کے سپاہی کونے کونے میںموجود ہےں ۔فیروز دودیال نے کہا کہ ہم قائد میاں محمد نواز شریف کیساتھ ہیں اور ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کیساتھ ہے ۔انکے علاوہ ضلعی جنرل سیکر ٹری خالد ٹہی نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں ملک ضمیر اعوان ، ملک آ فتاب ،ملک شوکت ایڈووکیٹ ،کونسلر عبد الجبار دھولہ ،کونسلر فیصل انصاری ،افضل انصاری ،وائس چیئر مین ایوب ادلکہ ،ملک عثمان ٹیٹو ،سابق ناظم ناصر جمال ،ملک عاطف سلیمان،ملک عمران کریم ،قاسم اعوان ،کونسلر شیر افضل باٹا ،حاجی رضا لاکھا اکوال ،ملک سجاد ملکوال ،ملک جاوید ملکوال ،ملک وقار سمیت شہر کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔