گورنمنٹ کامرس کالج تلہ گنگ کو ماڈل کالج کا درجہ دلانا پہلی ترجیح ہے۔ڈپٹی ڈائر یکٹرملک تنویر اصغر

گورنمنٹ کامرس کالج تلہ گنگ کو ماڈل کالج کا درجہ دلانا پہلی ترجیح ہے۔ڈپٹی ڈائر یکٹرملک تنویر اصغر

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) گورنمنٹ کامرس کالج تلہ گنگ میں سالانہ تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک تنویر اصغر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال نے کہا کہ گورنمنٹ کامرس کالج تلہ گنگ کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کی پوری کوشش کروں گااور حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک ماڈل کامرس کالج قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہے کہ گورنمنٹ کامرس کالج تلہ گنگ کو ماڈل کامرس کالج کا درجہ دلایا جائے۔اس سے بلڈنگ کے مسائل بھی حل ہوں گے اور اساتذہ کی کمی کا مسلئہ بھی نہیں رہے گا۔طلباءکا رجحان بھی بڑھے گا۔ اس موقع پر پرنسپل کامرس کالج تلہ گنگ پروفیسر محمد طاہر ملک نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کا کہ جناب کے انقلابی اعلانات کے نتیجے میں تلہ گنگ کی تاریخ میں کامرس ایجوکیشن کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل نے اپنی اور تمام سٹاف ممبران کی طرف سے انعامات حاصل کرنے والوںکو مبارکباد پیش کی اور آنیوالے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔