میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا جلسہ تاریخی ہو گا ،دس مئی کو تمام ریکارڈ توڑیں گے ۔سر دار غلام عباس ،ملک سلیم اقبال اور شہریار اعوان

میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کا جلسہ تاریخی ہو گا ،دس مئی کو تمام ریکارڈ توڑیں گے ۔سر دار غلام عباس ،ملک سلیم اقبال اور شہریار اعوان

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ)سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس خان،مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان نے میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران دس مئی کو میاں نواز شریف و مریم نواز کا چکوال میں ہونےوالا جلسہ کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، کیپٹن(ر) محمد صفدر اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ میاں نواز شریف نے سردار غلام عباس ،ملک سلیم اقبال اور شہریار اعوان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ دس مئی کے جلسہ کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سردار غلام عباس کا میاں نواز شریف سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ہر سطح پرمذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے تن من دھن لگا دیں گے۔