تلہ گنگ مسقات شریف کے 62طلبا اور37 حفظ قرآن طلبا ءکی دستار بندی کی گئی۔

تلہ گنگ مسقات شریف کے 62طلبا اور37 حفظ قرآن طلبا ءکی دستار بندی کی گئی۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ مسقات شریف کے 62طلبا اور37 حفظ قرآن طلبا ءکی دستار بندی کی گئی ۔ مدرسہ مسقات شریف میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 37مولانا محمد فہیم نے 37حفظ قرآن اور 62طلبا کی دستار بندی کی اس موقع امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے خادم خاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا معاشرہ بہت تیزی سے برائی کی طرف جا رہا ہے ہم سب کو مل کر اپنے معاشرہ کو ٹھیک کر نا ہے اس کی صرف ایک ہی بنیاد ہے اور وہ اپنے دین سے محبت ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دیں جس سے عذاب محشر سے نجاد پا سکے ان کو شیطانی آلات سے دور رکھے جیسے موبائل ،کمپیوٹر وغیرہ ان کو دین کی طرف لیکر آئے ان کا رجحان تبلیغی جماعت کے ساتھ اور دین کے ساتھ منسلک کریں اس تقریب میں تلہ گنگ بھر سے علاقہ کی نومور شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی