تحریک انصاف الیکشن صرف لڑنے کے لئے نہیں‘بلکہ جیتنے کے لئے لڑے گی، پیرنثارقاسم جوجی

تحریک انصاف الیکشن صرف لڑنے کے لئے نہیں‘بلکہ جیتنے کے لئے لڑے گی، پیرنثارقاسم جوجی

تلہ گنگ(سیدفاروق حسین ) این اے 65پی پی 23اورپی پی 24میں سیٹ ایڈجسٹ منٹ کافیصلہ ہواتوعمران خان کے فیصلے پرلبیک کہیں گے، ہمارامقصدملک کوکرپٹ ٹولے سے نجات دلاکربدعنوانی سے پاک پاکستان کی بنیادرکھناہے ۔ ان خیالات کااظہار پیرآف کرسال پیرقاسم نثارجوجی نے اتوارکی شام”ایوان صحافت تلہ گنگ“ میں اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گزشتہ 35سالوں سے قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی دولت کولوٹ کربیرون ملک جائدادیں بنائیں جب کہ ان کے حواریوں نے ضلع چکوال میں عوام میں محرومیوں اورندھیروں کے سواکچھ نہیں بانٹا۔لیکن ظلم کی رات چاہے کتنی طویل کیوں نہ ہوآخرسحرہوکے رہتی ہے ، ذاتی مفادات کی خاطرسیاسی جماعتوں سے وفاداریاں بدل بدل کرعوام کوبے وقوف بنانے والوں کایوم حساب آن پہنچاہے، عمران خان نے چاہے وہ کرکٹ کامیدان ہو، سماجی خدمات کامعاملہ ہویامیدان سیاست ہو،ہردورمیں ثابت کیاہے کہ وہ جوکہتاہے کرگزرتاہے، میرے قائد نے ہرمیدان میں پاکستان کانام روشن کیاہے، اورپاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کی قیادت انصاف پرمبنی معاشرے کے قیام کے لئے بھرپورکرداراداکرتی رہے گی ، انہوں نے کہاکہ میں نے پی پی 23کے امیدوارکی حیثیت سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرادی ہے ، پارٹی ٹکٹ دے یانہ دے یہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈکی صوابدیدپرہے، پارٹی جس کوبھی ٹکٹ دے گی ہم اس کے دست وبازوبن کربھرپورمہم چلائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ حلقہ پی پی 23،24اوراین اے 65میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم اتحادی جماعت کے امیدوارکوخوش آمدیدکہتے ہوئے پارٹی قیادت کے فیصلے پرلبیک کہیں گے اوراس سلسلے میں میرے کوئی تحفظات نہیں ہیں ، تاہم ق لیگ کی مقامی قیادت کواس ضمن میں سنجیدگی کامظاہرہ کرناہوگاتاکہ الیکشن صرف لڑنے کے لئے نہیں بلکہ جیتنے کے لئے لڑا جاسکے۔