صو بیدار احمد خان سے نوسر باز جعلی پولیس اہلکار نے لاکھوں روپے لوٹ لیے ،مقدمہ درج ۔

صو بیدار احمد خان سے نوسر باز جعلی پولیس اہلکار نے لاکھوں روپے لوٹ لیے ،مقدمہ درج ۔

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) تلہ گنگ شہر میں نوسربازی کی وارداتیں نہ تھم ،نوسرباز جعلی پولیس اہلکار بن کر سادہ لوح شخص سے پانچ لاکھ روپے کی نقدی لے اُڑے ۔صوبیدار(ر) احمد خان ساکن ڈھرنال نے پولیس تھانہ سٹی تلہ گنگ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ لاکھ روپے جس میں اسی نوٹ پانچ ہزار ہزار کے جبکہ سو نوٹ ہزار ہزار کے شامل تھے ۔مرکز قومی بچت بنک میں جمع کرانے کےلئے تلہ گنگ آیا تو جی پی او چوک کے قریب نوسربازوں نے اُس کو گھیر لیا ۔اورکہا کہ وہ پولیس اہلکار ہیں تم منشیات فروخت کرتے ہو تمہاری تلاشی لینی ہے ۔اس طرح باتوںباتوں میں جناح پارک کے قریب کھڑی کار میں ڈال کر نیو بائی پاس کے قریب لے گئے ۔جہاں اُنہوں نے مجھ سے پانچ لاکھ روپے چھین لئے اور سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ۔سٹی پولیس نے نوسربازوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔