برادری اتحاد گروپ کی لاوہ میں دوسری بیٹھک ،2018کے الیکشن میں اپنی حیثیت بتا دیں گے۔مقررین کا خطاب

برادری اتحاد گروپ کی لاوہ میں دوسری بیٹھک ،2018کے الیکشن میں اپنی حیثیت بتا دیں گے۔مقررین کا خطاب

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ) برادری اتحاد گروپ کی لاوہ میں دوسری بیٹھک ،تلہ گنگ ولاوہ سے زیادتیوں کا دور گزر چکا اب حساب دینا ہو گا،پاورآ ف اٹارنی سیاسی سسٹم اب نہیں چلنے دیں گے منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے انکی دیلیز پر لائیں گے ،مقررین کا خطاب ۔برادری اتحاد گروپ کی میٹنگ میںملک اسد ڈھیر مونڈ ،ملک اسد کو ٹگلہ ،ملک مظفر خان ملتان خورد ،نوابزدہ مبارز لاوہ ،ملک غلام شبیر ڈھوک پٹھا ن ،سر دار تیموار سمیت دیگر سرکردہ شخصیات نے شر کت کی ۔مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ برادری اتحاد کے بارے مختلف منفی اور جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلا ئی جا رہی ہیں لیکن وقت ثابت کرے گا کہ برادری اتحاد قومی وصوبائی الیکشن میں فیصلہ کن کردار کس طرح ادا کر تا ہے ۔اس حلقے میں منتخب ہوتے ہی پاور آف اٹار نی سسٹم لائچ کر دیا جا تا ہے اور عوام کے حقوق کی دھجیاں اڑائی جا تی ہیں اور مظلوم کی دادرسی کی بجائے اسکا مذاق اڑایا جا تا ہے لیکن اب برادری اتحاد اس سسٹم کا خاتمہ کرے گا ۔مقررین نے مزید کہا کہ تلہ گنگ ولاوہ کو میگا پروجیکٹ سے محروم رکھا گیا ہے اور ہم کو سی پیک کی نوید سنا کر اس منصوبے کو بھی ملحقہ اضلاع کے سپرد کر دیا گیاجو کہ ہمارے علاقے کیساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ان تحصیلوں میں صحت ،تعلیم ،صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور ہماری تحصیلوں میں پسماندگی انتہا کو چھو رہی ہے دیگر اضلاع کی طرف دیکھے تو وہاں مسائل دن بدن کم ہو رہے ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ برادری اتحاد گروپ کی جلد اہم میٹنگ ہو گی جس میں ایجنڈے کو حتمی شکل دی جا ئے گی ۔تحصیل تلہ گنگ ولاوہ میں برادری اتحاد میں شامل نمائندہ شخصیات کا تیس ہزار سے زائد ووٹ بینک ہے جو اس بار فیصلہ کن ثابت ہو گا اور ہمارامفاد کو ئی ذاتی نہیں بس عوام کے مفاد کیلئے یکجا ہو ئے ہیں اس بارے امیدواران کو بتائیں گے کہ ہمارا ووٹ بینک کتنا ہے ۔مقررین نے مزید کہا کہ تمام جماعتوںکیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہو ئے کسی جماعت سے بھی اتحاد ہو سکتا ہے جس میں عوام کی فلاح وبہبود ہو گی ۔