دڑوٹ کی عوام سے شہر یار اعوان کا انتخابی وعدہ ایفاء، موضع دڑوٹ کو تحصیل تلہ گنگ کیساتھ الحاق کی سمر ی الیکشن کمیشن پہنچ گئی ،جلد نوٹیفکیشن جاری ہو گا ۔ملک فیرو زدودیال

دڑوٹ کی عوام سے شہر یار اعوان کا انتخابی وعدہ ایفاء، موضع دڑوٹ کو تحصیل تلہ گنگ کیساتھ الحاق کی سمر ی الیکشن کمیشن پہنچ گئی ،جلد نوٹیفکیشن جاری ہو گا ۔ملک فیرو زدودیال

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان نے موضع دڑوٹ کی عوام سے ضمنی الیکشن میں تحصیل تلہ گنگ کےساتھ الحاق کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ تمام قانونی پیچید گیوں کے مراحل سے گزرتا ہوا وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد تمام متعلقہ محکموں سے منظور ہو چکا ہے اور مو ضع دڑوٹ کی تحصیل تلہ گنگ کیساتھ الحاق کی سمری الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ چکی ہے اور فائنل نو ٹیفکیشن ایس ایم بی آ ر حلقہ بندیاں فائنل ہونے کے بعد جا ری کر دے گا۔ان خیالا ت کا اظہار سابق ضلع ممبر کونسل ملک فیروز دودیال نے ارشد کو ٹگلہ اور چوہدری نوید دڑوٹ کیساتھ بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں مز ید کہا کہ دڑوٹ کی عوام سے ضمنی الیکشن میں ملک شہریار اعوان نے وعدہ کیا تھا کہ مو ضع دڑوٹ کو تحصیل تلہ گنگ کیساتھ الحاق کروایا جا ئے گا اور دڑوٹ کی عوام کی خواہش کے مطابق شہریار اعوان نے مو ضع دڑوٹ کو تحصیل تلہ گنگ میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن بھیجوا دیا ہے جو حلقہ بندیاں مکمل ہو تے ہی ایس ایم بی آ ر موضع دڑوٹ کو تحصیل تلہ گنگ کیساتھ الحاق ہو نے کا فائنل نوٹیفکیشن جاری کر دے گا جس سے موضع دڑوٹ کی عوام کی مشکلا ت کم ہو جا ئیں گی اورمو ضع دڑوٹ کے تمام انتظامیہ معاملا ت تحصیل تلہ گنگ کیساتھ منسلک ہو جائیں گے ۔