شہر بے ہنگم ٹریفک کی لپیٹ میں ،شہر مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ،ڈی پی او چکوال اور اے ایس پی اکرام اللہ نوٹس لیں ۔

شہر بے ہنگم ٹریفک کی لپیٹ میں ،شہر مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ،ڈی پی او چکوال اور اے ایس پی اکرام اللہ نوٹس لیں ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ)تلہ گنگ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کا راج ،شہر دن کے اوقات میں مچھلی منڈی کا منظر پیش کر نے لگا ،بے ہنگم ٹریفک نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ،ٹریفک پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کے ڈرائیوروںکے آ گے بھیگی بلی بن گئے ،ڈی پی او چکوال اور اے ایس پی اکرام اللہ نوٹس لیں ۔تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی آ مد ورفت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور سفید وردی میں ملبوس پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔شہر کے دونوں اطراف پر بڑے بڑے بورڈ آ ویزاں کیے گئے ہیں کہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ دن کے اوقات میں بند ہے لیکن اسکے باوجود احکامات جاری کرنے والے افسران خود ہی اپنے احکامات پرعملد ر آ مد کروانے میں ناکام ہیں ۔ہیوی ٹریفک کی آ مد ورفت سے دن کو شہر مچھلی منڈی کا منظر پیش کر تا ہے اور ٹریفک کا نظام مکمل طور پر مفلوج دکھائی دیتانظر آ رہا ہے ۔شہریوں نے ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ اور اے ایس پی اکرام اللہ سے اپیل کی ہے کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو درست کیا جا ئے اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جا ئے ۔