حلقہ پی پی تیئس میں خادم تلہ گنگ اور فرزند تلہ گنگ آ منے سامنے ،حامیوں نے الیکشن مہم زور وشور سے شروع کر دی۔

حلقہ پی پی تیئس میں خادم تلہ گنگ اور فرزند تلہ گنگ آ منے سامنے ،حامیوں نے الیکشن مہم زور وشور سے شروع کر دی۔

تلہ گنگ (سروے رپورٹ) الیکشن کی آ مد قریب آ تے ہی سیاسی لیڈران بڑے شہروں سے آ با ئی حلقوں کی جانب رواں دواں ،خوشی اور غمی میں اپنی شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں سیکرٹرز صا حبان روزانہ لمبی لمبی لسٹیں تھما دیتے ہیں اور الیکشن لڑنے کے خواہشمند لیڈران نے اپنے دوستوں کی رہائش گاہوں پر آ مد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔آ مد ہ الیکشن میں حلقہ پی پی تیئس میں دلچسپ مقابلے کی فضاءبنتی دیکھی جا رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک فلک شیر اعوان اور ذوالفقار دلہہ جبکہ مسلم لیگ ق کی جانب سے حافظ عمار یاسر اور سید تقلیدرضا شاہ اور تحریک انصاف کی جانب سے فوزیہ بہرام اور پیر نثار قاسم کا نام گونج رہا ہے ۔حلقہ پی پی تیئس میں کا نٹے دار مقابلہ مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے امیدواروں میں اس صورت میں ہو گا کہ ن لیگ کی جانب سے خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان اور ق لیگ سے حافظ عماریاسر میدان میں اترے ۔دونوں امیدواروں کے حامیوں نے بھی بھرپور الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے ۔خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان کو ملک سلیم اقبال اور سر دار غلام عباس کی بھرپورسپورٹ حاصل ہے اور حافظ عماریاسر کو ق لیگ کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتیں نے بھی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔حلقہ پی پی تیئس میں کامیابی اسی کی متوقع ہے جسکی سپورٹ سابق ضلع ناظم سر دار غلام عباس کریں گے ،حلقہ پی پی تیئس میں سر دار غلام عباس مضبوط ووٹ بینک مالک ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حافظ عمار یاسر نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کی حامی بھر لی ہے اور خادم تلہ گنگ فلک شیر اعوان بھی الیکشن کی دوڑ میں بھرپور ایکٹو ہو چکے ہیں اور حلقے احباب میں پوری طرح متحرک ہیں۔