تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

چکوال( نما ئندہ بول تلہ گنگ) تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ امین اختر اے ایس آئی نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم قاسم عباس ولد خان بیگ ساکن جیٹھل کے قبضہ سے پسٹل تیس بور برآمد کیا گیا۔ اسی ملزم سے مزید تفتیش کے دوران ملزم کے انکشاف پر12بور بندوق بھی برآمد کر لی گئی۔اے ایس آئی امین اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا جبکہ نامعلوم چور دکان سے10ہزار کے سگریٹ اور 35ہزار نقدی چوری کر کے لے گئے۔ عدیل حسن ولد رفیق ساکن ڈھڈیال نے درخواست دی کہ اس نے جنرل سٹور کی دکان ڈھڈیال میں بنا رکھی ہے، گزشتہ شب کو اس کی دکان پر نامعلوم چور سگریٹ مالیتی10ہزار روپے اور نقدی35ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔ اے ایس آئی امین اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔