سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں تین خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے گئے ہیں ۔مولانا صا بر ایوب نقشبندی

سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں تین خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے گئے ہیں ۔مولانا صا بر ایوب نقشبندی

تلہ گنگ(نما ئندہ بول تلہ گنگ) 15ویں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس زیر سرپرستی علامہ الحاج حافظ صابر ایوب نقشبندی تلہ گنگ میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی شاہ ،مفتی حنیف قریشی ،مفتی محمد رمضان سیالوی،قاضی احمد حسن چشتی ،امیر حسین لاہور ،ملک محمود احمد سمیت علاقہ بھر سے ہزاروںمسلمانوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جب تک نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کی محبت مسلمانوں کے دلوں میں اُن کے ماں باپ ،مال اولاد سے بڑھ کرنہیں ہو گی تب تک ہمیں اندھیروں میں دھکیلنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ختم نبوت پر ایمان ہمارے لئے زندگی و موت کا مسئلہ ہے ۔اس عقیدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کےخلاف مسلمانوں کو جاگنا ہو گا ۔عقیدہ ختم نبوت کےخلاف سازشیں جاری ہیں ۔ہم ان شاءاللہ ان سازشوں کو اللہ کے فضل و کرم سے ناکام بناتے رہینگے ۔مقررین نے سیرت النبی ﷺ پر بھی روشنی ڈالی ۔اور نبی کریم ﷺ کی مبارک زندگی کے خوبصورت واقعات بھی بیان کئے ۔کانفرنس کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے تین خوش نصیبوں کو عمرہ کےلئے ٹکٹ دیئے گئے ۔