تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں پیر غلام نظام الدین گیلا نی ،ڈاکٹر حافظ بشیر ملک اور ملک شوکت ایڈووکیٹ خصوصی شرکت کریں گے ۔

تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں پیر غلام نظام الدین گیلا نی ،ڈاکٹر حافظ بشیر ملک اور ملک شوکت ایڈووکیٹ خصوصی شرکت کریں گے ۔

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) بزم کارواں عشق مصطفی مورت کے زیر اہتمام 15ویں فقید المثال سالانہ تاجدار ختم نبوت کا نفرنس آ ج فینسی ایمپائر مارکی نکہ کہو ٹ تلہ گنگ میں بعد از نماز مغرب منعقد ہو گی جس میں ہزاروں عا شقان رسول ﷺ کی آ مد متوقع ہے ،کانفرنس میں حافظ ڈاکٹر بشیر احمد ملک ،پیر غلام نظام الدین گیلانی اور ملک شوکت ایڈووکیٹ خصوصی شرکت کریں گے ۔کانفرنس میں مفتی محمد حنیف قریشی ،مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار لاہور ،علامہ قاضی احمد حسن سرگودھا خصوصی خطاب فرمائیں گے اور کثیر تعداد میں مشائخ عظام علما ئے کرام بھی شرکت کریں گے ۔کانفرنس کے اختتام پر تین خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دئیے جائیں گے ۔اس حوالے سے مولانا حافظ صابر ایوب نقشبندی کا کہنا ہے کہ ہماری جد ودجہد عقید ختم نبوت کا تحفظ ہے جسکو ہم آ خری دم تک جاری رکھیں گے ۔