ہمیں مسلم لیگ ق کا ساتھ دینے کی سزا نہ دیں تلہ گنگ کے شہریوں کو حق دیں ۔ق لیگی کونسلرز کا بیان

ہمیں مسلم لیگ ق کا ساتھ دینے کی سزا نہ دیں تلہ گنگ کے شہریوں کو حق دیں ۔ق لیگی کونسلرز کا بیان

تلہ گنگ (نما ئندہ بول تلہ گنگ ) میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کیساتھ پنجاب حکومت اور منتخب نما ئندے زیادتیاں بند کریں،چھ کروڑ روپے میٹروبس منصوبے کی نظر،پراپرٹی ٹیکس اورایم سی کو ملنے والے فنڈز پر ڈاکے جاری ،زیادتیاں اب برداشت سے باہر اور عوام کے حقوق کیلئے ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے وائس چیئر مین زاہد محمود اعوان ،کونسلر ملک غلام محمد اور کونسلر گرداور محمد حسین نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔انہو ں نے مشتر کہ بیان میں مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ مسلم لیگ ق کے پاس ہے اور ہم کو اقتدار سنبھالے ایک سال تین ماہ گزر چکے ہیں اس میں ہمیں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک پائی بھی وصول نہیں ہو ئی بلکہ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں چھ کروڑ روپے تھے وہ بھی پنجاب حکومت نے ہمارے فنڈز پر ڈاکہ مار کر انکو میٹروبس منصوبے میں لگا دیا ہے جو کہ ہمارے ساتھ سر اسر زیادتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس جس میں 85فیصد ایم سی کا ہوتا ہے اور 15فیصد گورنمنٹ پنجاب وہ 85فیصد بھی ہمیں اپنا حق نہیں دیا جا رہا ہے اور سارے کا سارا پیسہ پنجاب حکومت ہڑپ کر رہی ہے ،خود کو خادم اعلی کہلوانے والے تلہ گنگ کے شہریوں کے پیسے کو کیوں ہڑپ کیا جا رہا ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے تمام ایم سی کی ہر وارڈ میں پانچ پانچ لاکھ لاکھ کے فنڈز دئیے گئے اور مسلم لیگ ق کے منتخب ممبران کو اس فنڈز سے بھی محروم رکھا گیا اور مقامی منتخب ایم پی اے اپنے من پسند افراد کو نواز رہے ہےں اور ہم اپنا مقدمہ ڈپٹی کمشنر چکوال کے پاس بھی لے کر گئے لیکن وہ بھی ہمیں اپنا حق دلوانے میں ناکام ثابت ہوئے ۔وائس چیئر مین اور کونسلرز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور منتخب نمائندوں کی جانب سے میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کیساتھ زیادتیاں کب تک ہوتی رہےں گی اور ہم تلہ گنگ کے شہریوں کے حقوق کیلئے چپ نہیں بیٹھیں گے ،میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے جو مسائل حل ہو رہے ہیں وہ بھی ہم اپنی مدد آ پ کے تحت کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت کی جانب سے تو ہمیں مسلم لیگ ق کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے ۔